27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی مشاورت میں تیزی

04:29 PM, 5 Nov, 2025

اسلام آباد:حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جو کچھ دیر بعد سپیکر ہاؤس میں شروع ہوگا۔

اجلاس میں تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے سپیکر کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

اس اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ پارلیمنٹ میں مؤثر اور متفقہ فیصلہ یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں