مولانا فضل الرحمان کاساتھ ملکی بقا کے لیے اہم، 27ویں ترمیم جلد منظور ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا

06:00 PM, 5 Nov, 2025

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملکی سیاست میں ایک مضبوط اور اہم شخصیت ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم پر اپنا فیصلہ خود کریں گے اور ملکی بہتری کے لیے تجاویز کا جائزہ بھی لیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی واضح کیا کہ 18ویں ترمیم ختم نہیں کی جا رہی اور 27ویں ترمیم جلد منظور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم پر مشاورت کے ذریعے نظرثانی ممکن ہے اور پی ٹی آئی کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے افواج پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے، اور قومی سلامتی صرف زمینی جنگ تک محدود نہیں بلکہ سائبر اور عالمی اقتصادی محاذ پر بھی جاری ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نمبر یا ووٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر ملک کے مستقبل کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود 28ویں ترمیم کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں