عمران خان نا اہلی کیس ، جمائما نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

عمران خان نا اہلی کیس ، جمائما نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

لندن :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالا کیس سے متعلق دستا ویزات کو ڈھونڈنے کے لیے کی جانے والی جدو جہد کے بارے میں بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جمائما خان نے عمران خاں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے میرے پاس او سی ڈی فائلنگ سسٹم موجود تھا جس کی مدد سے 14سال پرانی 2003کی دستاویزات تلاش کرنا ممکن ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دستا ویزات ایسے بنک کی تھیں جو اب بند ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ بنی گالا کیس میں عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجے گئی دستا ویزات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔