فیاض الحسن نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کر دئیے

فیاض الحسن نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کر دئیے

لاہور:پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ابتدا ہے ،تحقیقات ہونگی،قمر السلام بھی اس کیس میں شہباز شریف کیساتھ کرپشن میں ملوث ہیں،اس معاملے میں وعدہ معاف گواہ کوئی بھی بن سکتا ہے ۔



فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سابق حکومت کے دیگر کرپٹعناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے، عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہوگیا ہے۔


فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا“

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ ابھی تو تحقیقات ہونگی، ابھی تو ابتدا ہے، ابھی تو 14 قتل بھی آگے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ان سے ایک ایک ٹیڈی پیسے کا حساب لیں گے۔


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس معاملے میں وعدہ معاف گواہ کوئی بھی بن سکتا ہے، قمرالسلام بھی اس کیس میں شہباز شریف کیساتھ کرپشن میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ جنید نامی شخص بھی شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے اسے بھی گرفتار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس شواہد ہیں تو انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ میری مرضی کے بغیر کوئی ٹرانسفر اور تقرری نہیں ہو گی، ہمارے پاس منٹس موجود ہیں جس میں شہباز شریف نے کہا میری مرضی کے بغیر کوئی ٹھیکہ نہیں دیا جائے گا۔