کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع

کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع
کیپشن: رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر سکتی ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ صوبائی و وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل پولیس کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں اور اب ان اختیارات کو یکم جنوری 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر سکتی ہے۔