شہباز شریف کیخلاف دائر اپیل کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی

 شہباز شریف کیخلاف دائر اپیل کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف  سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

 

تفصیلات  کے مطابق، مسلم لیگ ن کے صدر اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر نیب  کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ  22 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

 

ذرائع کے مطابق ، نیب نے سپریم کورٹ میں میاں شہباز شریف کیخلاف صاف پانی اور آشیانہ سکینڈلز میں ضمانت کی منسوخی کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔

 

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔