سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

 سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

 لاہور: ٹی 20 میچ  میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری ہے.

 

تفصیلات کے مطابق ، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی ۔

 

ٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے 170 رنز کا ہدف دیں۔

 

طویل عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے اور وہ فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

 

احمد شہزاد اور بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ باولنگ کا بوجھ، محمد عامر، محمد حسنین اور فہیم اشرف اٹھائیں گے، افتخار احمد، عمر اکمل، آصف علی، شاداب خان اور عماد وسیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔