پاکستان میں کورونا سے مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے

08:32 AM, 5 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق جس کے بعد مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 308 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 48 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہو گئی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب کورونا کو شکست دینے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک کروڑوں افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

مزیدخبریں