ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

01:09 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں  نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ 

ٹاس جیتنے کے موقع پر نیوزی لینڈ  ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ کیسن ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ اگلے میچز کھیلیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے ۔

ٹاس کےموقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔

مزیدخبریں