سمندری طوفان ایمی نے آئرلینڈ میں تباہی مچا دی ، سڑکیں زیرِ آب ، درخت اکھڑ گئے

04:34 PM, 5 Oct, 2025

آئرلینڈ  : آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ایمی کے باعث شدید تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں اور زوردار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا، سڑکیں زیرِ آب آ گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔ طوفان کی شدت سے ایک شخص ہلاک جبکہ لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی سکاٹ لینڈ کے لیے ییلو وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ شمالی و مغربی آئرلینڈ میں ہنگامی حالات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ گیلوے میں سمندری لہریں سڑکوں پر آ گئیں اور راہگیر شدید بارش میں بھیگ گئے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور نقصانات کے ازالے کے لیے کام جاری ہے۔

مزیدخبریں