بلوچستان : مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ ، 4دہشت گرد ہلاک

12:41 PM, 5 Oct, 2025

کوئٹہ :  بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مقامی قبائل پر وحشیانہ حملہ کیا، لیکن بہادر بلوچ عوام نے نہ صرف اپنی جان کی قربانی دی بلکہ دہشت گردوں کو سخت جواب بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق کورکی میں مقامی قبائل اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ اس دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

مقامی خواتین نے قرآن شریف کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی، لیکن دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ خواتین کو مسلسل ہراساں بھی کیا، جس نے مقامی قبائل کو اپنے دفاع پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکی کے بہادر قبائل نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔

بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ اب عیاں ہو چکا ہے، اور ان کے دہشت گردانہ رویے اور خواتین کی ہراسانی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں