میرے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں ، محمد حفیظ

میرے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں ، محمد حفیظ
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : میرے کرکٹنگ مستقبل کے حوالے سے پچھلے تین چار دنوں سے میڈیا میں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں میں انکو کلیئرکرنا چا ہتا ہوں میرے اور پا کستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں ہے میرے کرکٹنگ کیر ئر کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جو فیصلہ کرے مجھے منظور ہے .میں قائد اعظم ٹرافی کھیلوں گا اور پاکستان کر کٹ بورڈکو جب میری ضرورت ہوئی میں دستیاب ہوں گا اپنے ملک پاکستان کی عز ت کی خاطر کھیلتا رہوں گا اور ملک وقم کا نام روشن کرتا رہوں گا .

ان خیالات کا اظہار قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان پروفیسر محمد حفیظ نےآج پاکستان سپورٹس ایسو سی ایشن کے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا .ان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل میچز کے لئے وہ تیاری کرتے رہیں گے اور اپنی فٹنس کے معیار کو پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے مطابق بنائیں گے جبکہ انٹر نیشنل میچز کے لئے سلیکٹ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا کام ہے لیکن میں میں قومی کرکٹ  کے لئے ہر وقت دستیاب رہوں گا۔