سعودی عرب : پاسپورٹس آفس میں 290 خواتین بھرتی ، تربیتی پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب : پاسپورٹس آفس میں 290 خواتین بھرتی ، تربیتی پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

ریاض:سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے حال ہی میں بھرتی کی جانے والی 290 خواتین پولیس اہلکاروں کے تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاسپورٹس آفس نے حال ہی میں بھرتی کی جانے والی 290 خواتین اہلکاروں کے تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے پر کام شروع کر دیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق 22 ذوالحجہ سے شروع ہونے والا یہ پروگرام مملکت کے 9 صوبوں میں منعقد کیا جا رہا ہے ، صوبے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، ریاض ، الشرقیہ ، تبوک ، الجوف ، القصیم ، عسیر اور شمالی حدود ہیں ۔

پاسپورٹ ٹریننگ سینٹر کی نگرانی میں جاری تربیت کا پہلا مرحلہ دو ہفتے پر مشتمل ہے ، جنرل ڈائریکٹر پاسپورٹس سلیمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پروگرام مملکت کی سطح پر پہلی مرتبہ منعقد کای جا رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو عسکری اور سیکیورٹی کلچر اور عوام کے ساتھ معاملات اور ملازمتی برتائو کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا, جنرل ڈائریکٹر سلیمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو اگلے مرحلے میں جانے کیلئے ہر موجودہ مرحلے میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔