سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو قتل کردیا گیا

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو قتل کردیا گیا

لاہور:نصیر آباد میں سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کوقتل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ پروین غیرشادی شدہ اوراپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں ، پروین سکندر گل کوہاتھ پاﺅں باندھ کرقتل کیاگیا، فرانزک اورتفتیشی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق پروین سکندر گل کاقتل دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے جبکہ تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔فرانزک اورتفتیشی ٹیمیں مقتولہ پروین سکندرگل کے گھر پر موجود ہیں ۔پروین سکندر گل 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہی۔