لاہور: سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتہائی متنازعہ بیان نے خطرناک صورتحال کو جنم دیا ہے پورا ملک مضطرب ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کے بیان پر اسلام ہائی کورٹ نے بے حد غصے کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان عارف علوی تک نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
کامران خان کا کہنا ہے کہ آج صبح میرا عمران خان سے انٹرویو طے ہوا تھا اب ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ یہ انٹرویو کسی قیمت ائیر نہیں ہوسکتا۔