بلوچستان کے پانچ اضلاع بشمول کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس 5 سے 6 ستمبر تک معطل رہے گی

12:33 AM, 5 Sep, 2025

بلوچستان: بلوچستان کے پانچ اضلاع، جن میں کوئٹہ بھی شامل ہے، میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے 5 تا 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت مذکورہ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ خدمات معطل کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق، 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک موبائل انٹرنیٹ بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہلے ہی موبائل انٹرنیٹ معطل ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر یہ سروسز کچھ وقت قبل بحال کی گئی تھیں۔

ادھر، حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 6 ستمبر (12 ربیع الاول) کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں حضور نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں