واشنگٹن : امریکہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جو ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے، انہیں سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ نے فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کو اس حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔
مارکو روبیو نے مغربی کنارے کو اسرائیل سے الحاق کے موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا، لیکن فلسطین کے حوالے سے اپنی سخت پالیسی کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب، خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پہلے ہی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ستمبر میں فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور بیلجیم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔