فیصل آباد : فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات جو 10 ستمبر سے شروع ہونے تھے، اب 29 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق نئی تاریخوں کے مطابق طلبہ کو رول نمبر سلپس بھی جاری کی جائیں گی۔ امتحانات کے شیڈول میں یہ ترمیم طلبہ کی سہولت کے لیے کی گئی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی تیاری کر سکیں۔