مری: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ ایک معلوماتی نشست کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔
خصوصی نشست میں طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی کیا اور اپنی دلچسپی اور جذبہ کا اظہار کیا۔ طلبہ نے کہا کہ ایسی معلوماتی نشستیں نوجوان نسل میں حب الوطنی اور ملک کی سلامتی کے لیے شعور بیدار کرنے کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کریں، وہ پاک فوج کے ساتھ اپنے رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
طلبہ نے کہا کہ "پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں، ہم ہر دشمن کی میلی آنکھ کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ متحد ہیں۔"