پاکستان میں ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس کا باقاعدہ آغاز

08:06 PM, 5 Sep, 2025

اسلام آباد: ہونڈا ایٹلس کارز نے پاکستان میں اپنی معروف گاڑی “ہونڈا سٹی” کا نیا اپ ڈیٹڈ ماڈل “سٹی ایسپائر ایس” متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس گاڑی کو اپنی سرکاری فیس بک ویڈیو کے ذریعے پیش کیا ہے جس میں اسے ایک “بولڈ، سمارٹ اور پرجوش” ڈرائیو قرار دیا گیا ہے۔

نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، آرام دہ خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج موجود ہے۔ گاڑی کے بیرونی حصے میں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلر کے ساتھ ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اور بلیک شارک فن انٹینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور بیک لیمپس کو بھی اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ہے۔

گاڑی کو مزید اسپورٹی بنانے کے لیے نئی الائے وہیلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئر لائسنس پلیٹ گارنش اور بلیک سائیڈ مررز دیے گئے ہیں۔

اندرونی حصے میں ہائی کوالٹی فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ لیدر سٹیئرنگ وہیل، میچنگ گیئر نوب اور اضافی آڈیو ٹویٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

Aspire S ماڈل کے ساتھ دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں: کینیون ریور بلیو اور اگنائٹ ریڈ، جو خریداروں کو اپنے ذوق کے مطابق انتخاب کا موقع دیتے ہیں۔

کمپنی نے اس گاڑی کی نئی قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق:

سٹی 1.2 CVT کی قیمت 47.37 لاکھ روپے ہے (بکنگ: 9 لاکھ)
Aspire سٹی 1.5 کی قیمت 60.69 لاکھ روپے ہے
سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ورژن) کی قیمت 61.49 لاکھ روپے ہے (بکنگ: 12 لاکھ)
ہونڈا ایٹلس کا کہنا ہے کہ یہ نیا ماڈل مارکیٹ میں بہترین کارکردگی اور جدت کے ساتھ صارفین کی توقعات پر پورا اترے گا۔
 
 

مزیدخبریں