لندن میں زرداری، بلاول کی پانچ گھنٹے طویل ملاقات

12:05 PM, 5 Sep, 2026

لندن: لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً پانچ گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔  
 ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ سے متعلق حالیہ سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی قیادت نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا۔
 ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ابھی چند روز لندن میں قیام کریں گے اور جلد صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔
 دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو ہوئی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔  
 لندن میں ہونے والی ان ملاقاتوں کو موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  

مزیدخبریں