لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبہ کے لیے ای بائیکس اسکیم کے تحت 5 نئے سکوٹی اسکولز اور کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام لائسنس سینٹرز میں طلبہ کے لیے الگ سکوٹی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں طلبہ کو سکوٹی لائسنس کے حصول کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق سکوٹی لائسنس کے لیے طلبہ کو صرف اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، جبکہ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان اور سہل بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سکوٹی اسکولز اور لائسنس کاؤنٹرز سے استفادہ کریں۔