کورٹ کے قریب چرس کی بو نے عالمی نمبر ون سبالینکا کو پریشان کردیا

03:10 PM, 5 Sep, 2026

نیویارک: ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی آریانا سبالینکا میچ کے دوران اس وقت پریشان ہوگئیں جب سٹیڈیم میں موجود کسی شخص کے چرس پینے کے باعث کورٹ کے قریب تیز بو پھیل گئی۔

 یہ واقعہ بیلاروس کی ٹینس سٹار سبالینکا اور ازبکستان کی کمیلا رحیمووا کے درمیان تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔ سبالینکا میچ کے آغاز میں 3-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی سروس کر رہی تھیں کہ انہیں اچانک کورٹ کے قریب چرس کی بو محسوس ہوئی۔

 سبالینکا نے فوراً میچ امپائر ایوا سڈیراکی مور کو صورتحال سے آگاہ کیا اور مسکراتے ہوئے بتایا کہ کورٹ کے قریب اتنی تیز بو ہے کہ کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہورہا ہے۔

 میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبالینکا نے کہا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ٹینس کورٹ کے بالکل قریب ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ تیز ہوا کے باعث بو کورٹ تک پہنچ رہی تھی، جس سے کھلاڑی کے لیے میچ کے دوران اپنی توجہ برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں