لاہور،کراچی ،اسلام آباد: 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
ملک بھر میں یومِ دفاع کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
یومِ دفاع کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔
پاکستانی بچے بھی شہداء اور وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہوئے علم، محنت اور اچھے کردار کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کریں گے۔6 ستمبر 1965 کی جنگ میں قوم اور افواجِ پاکستان کے اتحاد اور جذبۂ حب الوطنی کی یاد تازہ کرنے والا دن ہے، جسے ہر سال یومِ دفاع و شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔
6 ستمبر۔۔۔۔یومِ دفاع و شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت
09:04 AM, 6 Sep, 2026