متحدہ عرب امارات کے ڈرائیونگ لائسنس کو بین الاقوامی حیثیت مل گئی

متحدہ عرب امارات کے ڈرائیونگ لائسنس کو بین الاقوامی حیثیت مل گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے پچاس ملکوں میں کارآمد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ سمیت 50 ملکوں میں کارآمد ہو گا۔ اماراتی حکومت سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس پر ان تمام ملکوں میں گاڑی چلانے اور کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

جرمنی، فرانس، سوئیٹزرلینڈ، اٹلی، بیلجئیم اور ناروے کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک بھی اس پیکج میں شامل ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق ان کے ڈرائیونگ لائسنس کی 50 ممالک میں قبولیت ایک بڑی پیش رفت ہے۔