پاکستان نے افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کر دیا

01:05 AM, 6 Apr, 2018

اسلام آباد: پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہو رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہئے ، افغان حکومت سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر کارروائیاں کرے۔

مزیدخبریں