ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کے تین پہلوان نمائندگی کریں گے

ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ پاکستان کے تین پہلوان نمائندگی کریں گے

لاہور : ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت  ۔ ایونٹ 8 سے 18 اپریل تک قازقستان کے شہر الماتے میں ہو گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق  ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
شرکت کرنے والے پہلوانوان میں انعام بٹ, ہارون عابد جھارا  اور محمد بلال شامل  ہیں ۔ انٹر نیشنل ریسلنگ کوچ غلام فرید علی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
واضح رہے کہ   پہلوان ہارون عابد جھارا پہلوان کے بھتیجے ہیں ۔ ریسلنگ اسکواڈ سات اپریل کی صبح الماتے روانہ ہو گا۔