کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
سورس: file photo

ممبئی ، بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف وائرس کا شکار ہوگئیں ۔ کترینہ کیف نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی ۔ 

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطائن کرلیا  ہے ۔ 

کترینہ کیف نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 بالی وڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بالی وڈ کے کئی سٹارز اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں جن میں عامر خان ، ودیا بالن،اکشے کمار ، رنبھیر کپور،عالیہ بھٹ اوردیگر شامل ہیں ۔