کے پی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

11:23 AM, 6 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے تحریک انصاف نے آج سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان  کیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی  کا کہنا ہے کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے خیبرپختونخوا میں بھی  پنجاب کی طرح مئی میں ہی  انتخابات کی درخواست کریں گے۔

مزیدخبریں