متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی ویزا پابندیاں نافذ

12:23 AM, 6 Apr, 2025

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے بعد اب مملکتِ سعودی عرب نے بھی پاکستانی شہریوں سمیت متعدد ممالک کے افراد پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں عارضی ہیں اور حج سیزن کے پیش نظر نافذ کی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پر عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں کے اجرا پر وقتی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندیاں جون کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمرہ ویزا رکھنے والے افراد کو 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے بعد ویزا مؤثر نہیں ہوگا۔ تاہم، اس پابندی کے دوران اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر سعودی عرب میں داخلے پر 5 سالہ پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام حج سیزن کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور ہجوم سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں