امریکا واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے، برابری کی بنیادپربات چیت کیلئےتیارہیں ،ایرانی صدر

11:19 AM, 6 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کی بنیاد برابری پر ہونی چاہیے، اور ایک طرف دھمکیاں دینا اور دوسری طرف مذاکرات کی پیشکش کرنا امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ امریکا مذاکرات کی پیشکش کرے اور اسی وقت ایران کو دھمکیاں بھی دے۔ اگر امریکا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اسے اپنی دھمکی آمیز پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے براہ راست بات چیت زیادہ تیز اور مؤثر ہو گی کیونکہ اس طریقے سے دونوں فریق ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران پہلے مصالحت کاروں کے ذریعے مذاکرات کرنا چاہتا تھا، مگر اب امکان ہے کہ وہ براہ راست بات چیت پر آمادہ ہو جائے گا۔

مزیدخبریں