'آپریشن وعدہ صادق 4' کی 96 ویں لہر،اسرائیلی شہروں کی تباہی, تل ابیب اور حیفہ نشانہ

09:07 AM, 6 Apr, 2026

تہران/تل ابیب : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک ایسے دہانے پر پہنچ گئی ہے جہاں واپسی کے تمام راستے مسدود نظر آتے ہیں۔ ایران کی جانب سے شروع کیے گئے 'آپریشن وعدہ صادق 4' کی 96 ویں لہر نے اسرائیل اور خطے میں امریکی اہداف کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے سونامی نے اسرائیلی دفاعی نظام 'آئرن ڈوم' کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے بھاری بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے اقتصادی اور عسکری مراکز کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔ ان بڑے شہروں کے متعدد علاقے شدید بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منظر نامہ غزہ کی تباہی کی یاد تازہ کر رہا ہے۔ جنوبی اسرائیل کے شہر عراد سمیت کئی بستیاں میزائلوں کی زد میں آکر شدید نقصان کا شکار ہوئی ہیں۔
اسرائیل پر صرف ایران ہی نہیں بلکہ 'محورِ مزاحمت' کے دیگر ارکان نے بھی چہار سو سے حملے تیز کر دیے ہیں۔ لبنان سے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹوں اور جدید ڈرونز کی بارش کر دی ہے، جس سے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائنز متاثر ہوئی ہیں۔
    یمنی حوثیوں کا وار: یمن سے انصار اللہ (حوثیوں) نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑوں اور اسرائیل کے جنوبی بندرگاہی شہروں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی 'وعدہ صادق 4' کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ یہ حملے امریکی مداخلت اور اسرائیل کی مسلسل پشت پناہی کا جواب ہیں۔

مزیدخبریں