اسلام آباد 'کیپٹل سمارٹ سٹی' بنے گا: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

12:37 PM, 6 Apr, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے اسلام آباد سیف سٹی کو 'کیپٹل سمارٹ سٹی' میں تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر وزیرِ داخلہ نے منصوبے کے نئے ڈیزائن کی منظوری دیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
 محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ سیف سٹی فیز ٹو پر جاری تمام تعمیراتی اور تکنیکی کام 30 مئی تک مکمل کیا جائے۔ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ اور کرائم کنٹرول کے لیے دنیا کے بہترین اور جدید ترین سسٹمز نصب کیے جائیں گے۔ سمارٹ سٹی کے تحت شہر بھر کی مانیٹرنگ کو جدید سافٹ ویئرز کے ذریعے مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں