ٹرمپ کا جنگی جنون آپے سے باہر: ایران سے ممکنہ ناکامی پر امریکی صدر کی گالم گلوچ اور کھلی دھمکیاں

01:48 PM, 6 Apr, 2026

واشنگٹن : ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی، جنگی طیاروں کی تباہی کے خدشات اور آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ اب سرعام گالم گلوچ اور ایسی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
 امریکی صدر نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں ایران کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی اور اعلان کیا کہ "منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو ایرانیوں کی زندگی جہنم بنا دی جائے گی اور ان کی تمام شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
 ٹرمپ کے اس غیر سنجیدہ اور خطرناک رویے پر خود امریکہ کے اندر سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کئی سرکردہ امریکی سیاستدانوں نے صدر کو ذہنی طور پر "نااہل" قرار دیتے ہوئے کانگریس سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا اور عالمی دفاعی مبصرین صدر کے اس "جنگی جنون" پر دنگ رہ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عالمی طاقت کے سربراہ کا اس طرح گالیوں پر اتر آنا اس کی تزویراتی (Strategic) ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔
امریکی کانگریس کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کو اس خطرناک مہم جوئی سے روکا جائے اور ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازع کو فوری طور پر ختم کیا جائے، ورنہ یہ جنون پوری دنیا کو ایک ایسی جنگ میں دھکیل دے گا جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں