اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ کے ججز، اور ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
برادرانہ تعلقات کی علامت: شرکاء نے ترک وفد کے دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات کی ایک کڑی قرار دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے خطاب میں ترکیہ کے عدالتی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے میں ترکیہ ایک بہترین مثال ہے، جس سے پاکستان کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان قانونی ماہرین کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 'عدالتی تعاون' کا تاریخی معاہدہ: مصنوعی ذہانت اور قانونی تجربات سے استفادے پر اتفاق
02:05 PM, 6 Apr, 2026