مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سرگرم؛ اسحاق ڈار کے اہم عالمی رہنماؤں سے رابطے

07:12 PM, 6 Apr, 2026

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
ان رابطوں کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
 اسحاق ڈار اور تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔  سعودی عرب، جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

    مشترکہ ہدف: تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو خطے کو بڑے بحران سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں