"منگل کی ڈیڈ لائن فائنل ہے"؛ صدر ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم، نئی ڈیل کے لیے بڑی پیشکش

08:36 PM, 6 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کی پالیسی واضح کرتے ہوئے سخت ترین انتباہ جاری کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ منگل کی ڈیڈ لائن فائنل ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہر صورت باز رہنا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے ایران کو ایک نئے معاہدے کے لیے بہت اچھی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا  ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ "نئی ڈیل کے لیے ہماری تجاویز انتہائی اہم ہیں اور ایران کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے جنگ کے فوری خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران وہ تمام اقدامات کرے جو اسے کرنے چاہئیں، تو جاری تناؤ اور جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تہران میں موجودہ قیادت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا  امریکہ اس وقت جن لوگوں سے بات چیت کر رہا ہے وہ 'سخت گیر' (Hardliners) نہیں بلکہ دانشمند لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کا حالیہ آپریشن دراصل "رجیم چینج" (حکومت کی تبدیلی) کے لیے تھا، جس کا مقصد خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ اور جوہری خطرات کا خاتمہ ہے۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی منڈیوں اور سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "منگل کی ڈیڈ لائن" کے بعد امریکہ ایران کے خلاف مزید سخت معاشی یا فوجی اقدامات اٹھا سکتا ہے، اگر تہران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کیں۔

مزیدخبریں