ایک رات میں ایران کو تباہ کر دیں گے ، شاید وہ رات کل ہوسکتی ہے: ٹرمپ

11:04 PM, 6 Apr, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک رات میں ایران کو تباہ کیا جا سکتا ہے، اور یہ رات شاید کل ہو۔"

ایران میں امریکی فوج نے ایک تاریخی ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ آپریشن میں 155 جنگی طیارے، دیگر جہاز اور 200 فوجیوں نے حصہ لیا، اور امریکی پائلٹ دن کی روشنی میں بحفاظت واپس لے آئے گئے۔

صدر ٹرمپ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ نے ایران میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور معاہدے کے لیے امریکہ نے اچھی پیشکش کی ہے۔ صدر کے مطابق امریکی تجاویز ڈیل کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران آبنائے ہر مز نہیں کھولتا تو پل اور پاور پلانٹس کو تباہ کر دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہمارا آپریشن رجیم چینج کے لیے تھا اور یہ مقصد حاصل کر لیا گیا ہے۔"

صدر کے مطابق موجودہ ایرانی قیادت سخت گیر نہیں بلکہ دانشمند ہے اور امریکہ کی جانب سے ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ضرورت پڑنے پر ایران کے تیل پر بھی قبضہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں