نواز شریف کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، شہباز شریف

لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 4 سالہ دور میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی بے مثال خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، نوازشریف نے پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محمدنوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پاکستان کے 20کروڑ عوام ملک کو امن ،خوشحالی اورترقی دینے والے عظیم لیڈر نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اورمحمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے جتنے بھی ترقیاتی کام کئے، ان کا محورعام آدمی کی بھلائی ہے۔عوام کی خدمت اورانہیں سہولتوں کی فراہمی جرم ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے۔ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا نصب العین عوام کی خدمت ہے۔جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔