نریندر مودی آگ سے کھیل رہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری

06:11 PM, 6 Aug, 2019

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے اہم اجلاس میں اراکین موجود نہیں ہیں ، گزشتہ دنوں ہم نے دیکھا کہ کشمیریوں پر کلسٹر بم گرایا گیا ، نریندر مودی آگ سے کھیل رہے ہیں ، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کی ہے .

سابق صدر آصف زرداری مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں کردار ادا کریں گے ، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، کشمیریوں کے ساتھ خون اورروح کا رشتہ ہے ، کشمیری رہنمائوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں ۔ایک قلم کی جنبش نے مقبوضہ کشمیر میں پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

مزیدخبریں