فردوس عاشق اعوان اور عون چودھری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ 

 فردوس عاشق اعوان اور عون چودھری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ 
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ فردوس عاشق اعوان اور عون چودھری سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق استعفیٰ طلب کرنے کی اجازت وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے۔ جس کے بعد دونوں مشیروں سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔جس کے بعد عون چودھری نے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے سیاسی امور کے لیے معاون خصوصی عون چودھری پر ارکان اسمبلی کو ترین گروپ میں لے جانے کیلئے لابنگ کرنے کا الزام  ہے۔