آدھی بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید کر شہریت حاصل کرنے کی تیاری میں ہے: خواجہ آصف

08:35 AM, 6 Aug, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید رکھی ہیں اور اب وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس اربوں روپے کرپشن کر کے آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر صرف سلامی کی مد میں چار ارب روپے وصول کیے اور اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس بیرون ملک جائیداد یا شہریت نہیں ہوتی کیونکہ انہیں عوام کے سامنے آ کر الیکشن لڑنا ہوتا ہے، جب کہ اصل فائدہ بیوروکریسی اٹھا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ صورتحال ملک کے احتسابی نظام کے لیے سوالیہ نشان ہے اور ملک سے وفاداری کے تصور کو متاثر کر رہی ہے۔

مزیدخبریں