حماس نے غزہ کی آئندہ حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

09:20 AM, 6 Aug, 2025

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں نئی حکومتی انتظامیہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس نہ غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضہ کرے گی اور نہ امدادی نظام کی ذمہ داری لے گی۔

رہنما نے کہا کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو نہ اقتدار کا شوق ہے اور نہ ہی گزرگاہوں پر قابض ہونے کی خواہش۔ ہمارا واحد مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں شامل نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں