یورپی یونین کا چین پر ممکنہ پابندیوں کا عندیہ، روس کی فوجی مدد کا الزام

09:35 AM, 6 Aug, 2025

برسلز : یورپی یونین نے چین پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے پولیٹیکو کے مطابق، یورپی حکام کا مؤقف ہے کہ چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے، جو یوکرین جنگ میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔

یورپی یونین کا یہ ممکنہ فیصلہ رائٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کی بنیاد پر زیر غور ہے، جس میں چین پر روس کی عسکری مدد کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم، چین نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یورپی سفارتکاروں کا دعویٰ ہے کہ اگر چین کی مدد نہ ہوتی تو روس کی جنگی صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کا کردار جنگ کے تسلسل میں ایک اہم عنصر بن چکا ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ چین ماضی میں متعدد بار روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کی حمایت کرتا آیا ہے، تاہم وہ یوکرین جنگ میں براہِ راست کسی عسکری مدد سے انکار کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں