لاہور : لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب چار افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے۔
بورڈ اتارتے وقت وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث بورڈ اور پوری عمارت میں کرنٹ دوڑ گیا، اور چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد میں رکشہ ڈرائیور ندیم اور اویس کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ دو دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔