ڈی جی آئی ایس پی آر کا فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی افواہوں پر ردعمل، بھارت کو سخت پیغام

09:55 AM, 6 Aug, 2025

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے "دی اکانومسٹ" کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدرِ پاکستان بننے سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے صدر بننے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "معرکۂ حق" کے بعد سامنے آنے والے سیاسی تبصروں کو فوج مسترد کرتی ہے، اور افواہوں پر مبنی بیانیے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر اور بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ "اس بار ہم بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، اور شروعات بھارت کے اندر گہرائی میں حملہ کر کے کریں گے۔" ان کے اس بیان کو بھارت کے لیے سخت تنبیہ اور دو ٹوک پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں