بھارتی فوج نے بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر لیا

10:17 AM, 6 Aug, 2025

نئی دہلی : بھارتی فوج نے آپریشن سندور میں شکست کے بعد اپنی جنگی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

بھارتی اخبار "انڈین ایکسپریس" کے مطابق، بھارتی فوج نے انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں ڈرون آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں۔ ڈرونز کی مدد سے ہدف کی شناخت اور حملے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ انجینئر رجمنٹس کو بارودی سرنگوں کی تلاش کے لیے بھی ڈرونز دیے جا رہے ہیں۔

بھارتی فوج اپنی ایوی ایشن کو وسعت دے رہی ہے تاکہ ہیلی کاپٹروں پر انحصار کم کیا جا سکے، ساتھ ہی اینٹی ڈرون صلاحیتوں کو بھی تیزی سے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی بھارتی فوج کی جنگی حکمت عملی میں اہم موڑ سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اس نئی جنگی پالیسی سے خطے میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ ہوگا اور امن کا مستقبل غیر یقینی ہو جائے گا۔ بھارت کی جارحیت اور جدید ہتھیاروں کی خریداری سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں