اسلام آباد:یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت، قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں پاک فوج کے حوصلے اور عزم کو اجاگر کیا گیا ہے ,اسی نغمے میں کسان، مزدور اور لوہار کو ملکی ترقی کے ستون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
’’جان سے پیارا پاکستان’’ نہ صرف ایک ترانہ بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی، قربانی اور قومی اتحاد کا جذبہ تازہ کرنے والا ہے۔