وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین کا تجرباتی سفر، روڈ ٹیسٹ کا بھی معائنہ

01:30 PM, 6 Aug, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین (ایس آر ٹی) کے تجرباتی سفر کا آغاز کیا اور علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس آر ٹی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ ٹرین ترکی، چین اور ابوظہبی میں کامیابی سے چل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایس آر ٹی لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا اور اس سے شہر کی ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام روزانہ اس خوشی کی خبر کا انتظار کرتے ہیں، اور اب گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کے منصوبے کی خوشخبری جلد پہنچے گی۔

رائیونڈ اور کینال روڈ پر عوام نے ایس آر ٹی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اور وزیراعلیٰ کے اس منصوبے کو سراہا۔

مزیدخبریں