اسلام آباد: پاکستان میں جانوروں کی آبادی انسانوں کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں زرعی شماری کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ملک میں مویشیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ظاہر ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18 سالوں میں مویشیوں کی تعداد 14 کروڑ سے بڑھ کر 25 کروڑ 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف زرعی معیشت میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ مویشی پالنے کے رجحان میں بھی واضح اضافہ دکھاتا ہے۔مویشیوں میں بکریاں پالنے کا پیشہ سب سے مقبول رہا، جن کی تعداد 9 کروڑ 58 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صوبہ وار بکریوں کی تقسیم کچھ یوں ہے:
بلوچستان: 47 فیصد
خیبرپختونخوا: 46 فیصد
سندھ: 38 فیصد
پنجاب: 30 فیصد
ماہرین کے مطابق مویشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک میں خوراک، دودھ، گوشت اور دیگر مصنوعات کی دستیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل، پانی اور چراگاہوں پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔